Poll Rigging in Punjab, Abrar ul Haq Exposed PMLN

2013-05-13 552

مسلم لیگ (ن) نے بدترین دھاندلی کی، گلوکار ابرارالحق
معروف گلوکاراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ہمارے ووٹرزکودھونس دھمکیوں سے توڑنے کی کوشش کی اوراس سے بھی زورنہ چل سکاتوکھلے عام اسلحے کی نمائش کرکے ووٹرزکوڈرایا گیا۔
مسلم لیگ (ن) نے بدترین دھاندلی کی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے نئے پاکستان کوووٹ دینا چاہتے تھے اورنیا پاکستان کاخواب دیکھ چکے تھے مگرن لیگ نے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے انھیں دھمکایا جس کی میں اپنی جماعت کی جانب سے شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلابھی ن لیگ نے ہے ، پاکستانی عوام کویہ سیاست دان بے وقوف سمجھ بیٹھے ہیں لوگ اتنے بے وقوف نہیں ہیں اب پاکستانی قوم میں شعوربیدارہوچکا ہے ، میاں محمدنوازشریف کویہ سمجھ لیناچاہیے کہ ان کاعمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔

Videos similaires