اللہ رب العزت نے سب احکام اپنے حبیب ﷺ کو زمین پر بھیجے،جب نمازفرض کرنی منظور ہوئی تو حضور ﷺ کواپنے عرش عظیم پر بلا کر اسے فرض کیا اورشب اسرا(یعنی معراج کی رات) میں یہ تحفہ دیا۔
اسی طرح اور فرماتا ہے:
اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا○
ترجمہ :کہ بے شک نماز مومنوں پر اپنے مقررہ وقت میں ادا کرنا فرض ہے۔(سورۃ النساء آیت:۱۰۳)
اور فرماتا ہے: وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ .
ترجمہ: کہ نماز قائم کرو اور زکوۃ دو۔ (سورۃ البقرۃ: آیت۴۳)
اور فرماتا ہے: وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ○
ترجمہ : اپنے رب کی اس وقت تک عبادت کر جب تک کہ تیری موت نہ آجائے۔(پ :۱۴، سورۃ الحجر:آیت ۹۹)
اس طریقے سے اللہ تبارک وتعالی نے پورے قرآن میں مختلف مقامات پر مختلف طریقوں سے 186 مرتبہ اپنے بندوں کو نماز قائم کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ نماز تمام برائیوں سے روکتی ہے جیسا کہ قرآن مقدس میں ذکر ہے ؛
ترجمہ: کہ بے شک نماز تمام برائیوں اور برے کاموں سے روکتی ہے۔
(پ :۲۰،سورۃ العنکبوت: آیت۴۵)
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️