ماہ تاباں و منور ربیع الاول جو اسلامی تقویم کا تیسرا مہینہ ہے کا آغاز ہو چکا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات بابرکات کے حوالے سے اس مہینہ کی اہمیت و فضیلت دوسرے مہینوں سے زیادہ ہے۔ اس سال یہ ماہ مبارک ستمبر میں آیا ہے۔ ستمبر کا مہینہ پاکستان کے حوالے سے خاص اہمیت لئے ہوئے ہے کہ سال 1974ء کے ستمبر کی 7 تاریخ کو قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو کافر قرار دے کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر مہر ثبت کی تھی اور مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کو نبی ماننے والوں کو کافر قرار دے دیا تھا. ہمارا چینل اس پورے ماہ مبارک میں ربیع الاول کے پیغام اور رسول ﷺ پر ختم نبوت کے سلسلے میں پروگرام پیش کرے گا۔آج ختم نبوت پر پہلا پروگرام ہے- ربیع الاول کی اہمیت پر پروگرام نشر ہوچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو کامیاب اور قبولیت سے سرفراز فرمائے۔ آمین یا الہ العالمین