لشکرانہ چودھواں پروگرام پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ثانی صدر شعبہ قرآن و سنت وفاقی اردو سائنس یونیورسٹی عبد ۔الحق کیمپس بابائے اردو کراچی ر

2024-08-21 1

شکرانہ چودھواں پروگرام۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، صدر شعبہ قرآن و سنت،وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون و سائنس و ٹیکنالوجی، عبدالحق کیمپس،بابائے اردو، کراچی
محقق، مصنف، مشہور سیرت نگار، سیرت نگاری پر متعدد بار انعام یافتہ، ڈاکٹر حافظ ثانی ممتاز علمی اور دینی ادبی شخصیت ہیں۔ ملک کے ممتاز مذہبی اسلامی خاندان کے فرد ہیں۔ آپ نے نہایت خوشی سے کتاب محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تقریبا نو صفحات پر مشتمل پیش لفظ تحریر فرمایا جس کے ایک ایک لفظ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بےپایاں محبت و عشق کا برملا اظہار ہوتا ہے
ایں سعادت بزور بازو نیست تا نہ بخشد خدائے رخشندہ
احقر ڈاکٹر صاحب کی اس عنایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے اور عنداللہ اور اس کے محبوب کے دربار میں قبول فرمائے جانے کے لئے سراپا دعا گو ہے۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کو اجر عظیم عطاء فرمائے اور ہماری کوتاہیوں سے در گزر فرمائے۔ آمین یا الہ العالمین۔
شکریہ
والسلام علیکم