سر زمین ضلع گجرات کا ایک اہم ترین اعزاز۔ تحصیل کھاریاں کے گاوں بنگیال سے تعلق رکھنے والے پاکستان ٹیلی ویژن کے اینکر جناب طاہر عبید تاج کو اللہ تعالٰی نے خوبصورت اواز سے سرفراز کیا ہے انہوں نے بیشتر پروگرام، سیریل اور مقبول ترین پروگرامات کے ذریعے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہوا ہے اب ان کے حصے میں ایک اور بہت بڑی سعادت ائی کہ
حرم مکہ و مدینہ کا توسیعی منصوبہ، جس کے نوتعمیر شدہ ڈیجیٹل میوزیم میں تاریخِ انبیاء علیہم السلام، تاریخِ اسلام اور نبیِ آخرالزماں محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلو ان کی آواز میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔
روضۃ الرسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منسلک ڈیجیٹل میوزیم کی چند جھلکیاں جو حجاج کرام نے ارسال کیں۔
اللہ رب العزت کا کرم کہ اس نے طاہر عبید چوہدری کو اس عظیم سعادت کے لیے منتخب فرمایا، ہم ان کو اس عظیم الشان اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں