ریس کلب رجسٹرڈ انیس الرحمٰن بٹ کی زیر قیادت میڈیا

2024-07-21 1

رپورٹ:ادریس احمد گنجہ
ضلع جہلم کے سینئر صحافیوں کی وفد نے صدر ڈیجیٹل میڈیا پریس کلب رجسٹرڈ انیس الرحمٰن بٹ کی زیر قیادت میڈیا بیورو آفس لالہ موسیٰ کا دورہ کیا وفد کا میڈیا بیورو آفس پہنچنے پر چئیرمین محمد منشاء بٹ،سر پرست ندیم اللہ بٹ اور ممتاز شخصیت میاں عنصر پگانوالہ کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا دورہ کے موقع پر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں دونوں اضلاع کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے مشترکہ طور پر اپنی ہر ممکن صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا وفد میں دیگر نمایاں شخصیات میں چیئرمین مذہبی ونگ مولانا زبیر احمد ربانی،صدر مذہبی ونگ شیر خان،سینئر نائب صدر نعمان علی،نائب صدر راجہ تنویر کیانی،سیکرٹری انفارمیشن فضل حسین اور عبد الرحمٰن شامل تھے۔

Videos similaires