عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں معاشرتی اکائیوں نام پیغامات (پیغام-11)

2024-07-10 2

محترم قارئین و ناظرین!
افراد کی ذمہ داری اور جواب دہی سے متعلق گزشتہ پروگرام میں بیان شدہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے واضح پیغام ملتا ہے کہ معاشرے کے ہر شعبہ سے وابستہ ہر فرد اس سے متعلق ذمہ داری کے بارے میں جواب دہ ہے۔
محترم قارئین!
معاشرتی نظام کی مختلف جہتیں اور پَرتیں ، انسان کی قدم قدم بدلتے ہوئے حالات میں ہر دم بدلتی ہوئی کیفیت اور مختلف تقاضے حیاتِ انسانی کا لازمی جُزو ہیں، ان سے مُفر ممکن نہیں، البتہ اصلاح اور محتاط روّیہ کی گنجائش فطرت کی طرف سے بہر طور ودیعت شدہ ہے۔
زیرِ نظر پیغام نمبر گیارہ(11) خوراک و طعام سے متعلق امور اور روّیوں کو سامنے رکھ کر اصلاحِ احوال کی کوشش ہے۔
اللہ تعالٰی اس پیغام میں شامل رہنمائی کے روشن اصولوں پر عمل کی توفیق عطا فرما تے ہو ئے ہمارے اعمال قبول فرمائے اور ہم سب سے راضی رہے ۔آمین یا الہ العالمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ

Videos similaires