یمن کے بعد عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ پر حملہ
یمن کے بعد عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ پر حملہ
مقاومت اسلامی عراق نے ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی حصے میں واقع بندرگاہ کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے مصری ذرائع نے کہا تھا کہ یمنی فوج کے حملوں کے بعد صہیونی حکام نے ایلات بندرگاہ کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
یمنی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے بعد صہیونی تنصیبات اور اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
طوفان الاقصی کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اور غیر فوجی تنصیبات کو ہدف بنانے کا عمل تیز ہوا ہے۔ عراق اور شام کے بعد بحیرہ احمر میں بھی کشتیوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔