شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا خوشاب میں بحالی جسمانی معذوراں کے حوالہ سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا

2023-04-06 1

او سی
سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا خوشاب میں بحالی جسمانی معذوراں کے حوالہ سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی ایم ڈی نیو اتحاد ٹریولز ملک عمر دراز جوئیہ نے کی۔

ضلع خوشاب میں بحالی جسمانی معذوراں کے سلسلہ میں سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاولنگر نے آر سی پی ڈی کے اشتراک سے کیمپ لگایا جس میں غلام علی جوئیہ سینئر سی بی آر نے معذور افراد کی ٹانگوں ،پاؤں اور بازوؤں پر پلاسٹک لوورز لگائے۔سماجی شخصیت ملک عمر دراز جوئیہ نے کہا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں غریب اور بے سہارا افراد کی داد رسی یقینا صدقہ جاریہ ہے۔غلام علی نے کہا کہ خوشاب میں ملک عمر دراز جوئیہ کی طرف سے ملنے والی محبت کبھی نہیں بھولیں گے اور انشاءاللہ آئندہ بھی بحالی معذوراں کے حوالہ سے خوشاب میں فری کیمپ لگائیں جائیں گے ۔۔رپورٹ بیوروچیف نوشہرہ وادی سون ملک نواب

Videos similaires