راولپنڈی__اڈیالہ_روڈ_دربار Adyala Road Rawalpindi darbar

2023-04-04 7

اور اب 2023 میں پرانی کہاوت “بلی تھیلے سے باہر آگئی” بعد نئی کہاوت “بلا قبر سے باہر آگیا”

تھانہ صدر بیرونی کی حدود ڈھوک عبداللہ (تربیلا کالونی) میں ایک دربار میں بنائی گئی قبر جب کھودی گئی تو اس میں سے بلے کی ہڈیاں، کھوپڑی، چمڑی اور آیات مقدسہ برآمد

‏پولیس کی بھاری نفری تعینات

‏دو ماہ قبل سپین سے ایک فیملی یہاں آہی جس نے آتے ہی ایک قبر بنائی اور علاقہ میں مشہور کیا کہ یہ انکا بہت ہی نیک ولی اللہ پارسا بچہ تھا جو سپین میں فوت ہوا تھا اور جس کی ڈیڈ باڈی بزریعہ ہوائی جہاز لائی گئی تھی۔ لیکن اس علاقہ کے علماء و دیگر رہائشیوں کو شک گزرا جس پر علاقہ میں شور مچا لیکن پولیس نے معاملہ رفع دفعہ کر دیا۔ لیکن اہلیان علاقہ چپ نہ بیٹھے۔ اس دوران کورٹ میں پولیس جانب سے قبر کشائی کی درخواست بھی دی گئی جوکہ جج نے خارج کر دی۔ بعد ازاں بچہ کی لاش سپین سے آئی کہ نہیں کا معمہ حل کرنے لیے ⁦‪@FIA_Agency‬⁩ کو بھی درخواست دی گئی۔ لیکن بھانڈہ بیچ چورائے میں اس وقت پھوٹا جب قبر بنانے والے اور بلا دفنانے والوں میں رقم کے لین دین کا تنازعہ بنا جس پر قبر بنانے والے میں پول کھول دیا کہ قبر میں کوئی بچہ دفن نہ ہے بلکہ اس میں بلا، جاہ نماز، قرآنی صفحات و بلا دفن ہے۔ آج بروز سوموار علماء و اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد ڈھوک عبداللہ دربار پر آئے اور قبر کشائی کی جس سے بلے کی ہڈیاں، کھوپڑیا، قرآن کے ورق و جاہ نماز برآمد ہوئ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے