ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا ادب فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب

2022-11-26 3

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا ادب فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب

فریئر ہال کراچی میں 02 روزہ ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے دن مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی ادب اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء کو مشہور شخصیات کے انٹرویوز، کتابوں کی رونمائی، ڈرامے، کامیڈی، کنسرٹس، ڈانس، ورکشاپس، آرٹ، بچوں کے پروگرام اور کتاب میلے سے محظوظ کیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ادب فیسٹیول کی بنیاد امینہ سید اور آصف فرخی نے رکھی تھی جسکا حبیب یونیورسٹی اور برٹش کونسل کے تعاون سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اورکراچی پولیس صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کو ہر قیمت پر برقرار رکھی ہوئی ہے اور اس طرح کی عوامی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی قیادت محکمے میں جدت لانے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔

چوتھے ادب فیسٹیول کے پہلے روز کثیر تعداد میں شہریوں اور اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔

#DIGP #Security #DrMaqsoodAhmed #Ceremony #AdabFestival2022 #AdabFest #LiteratureFestival #AdabFest2022

Videos similaires