اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے آئیڈیاز 2022 میں بہترین اسٹال کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

2022-11-20 1

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے آئیڈیاز 2022 میں بہترین اسٹال کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی ایکسپو میں 15 سے 18 نومبر 2022 تک جاری رہنے والے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2022 کے 11ویں ایڈیشن میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کو نیشنل ایگزیبیٹر کیٹیگری میں ‘بہترین اسٹال ایوارڈ'سے نوازا گیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے آئیڈیاز 2022 کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سے ایوارڈ وصول کیا۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEAS) میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت تھی جہاں سندھ پولیس کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے خصوصی طورجدید ترین ہتھیاروں، گیجٹس، اور کمیونیکیشن سسٹم سے لیس ایس ایس یو کے پیشہ ورانہ تربیت یافتہ کمانڈوزاور اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کی خدمات کا تعارف پیش کیا جبکہ ڈسپلے میں مجرموں کو پکڑنے کے لیے سندھ پولیس کی حال ہی میں متعارف کی گئی 'تلاش ایپ' کی خصوصیات کی بھی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نمائش میں ایوارڈ حاصل کرنا سندھ پولیس کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی قیادت جدت کی جانب اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور سندھ پولیس نئی جدت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اگلے IDEAS میں بھی بھرپور شرکت کرے گی۔

مندوبین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے ڈسپلے کا دورہ کیا اور سندھ پولیس کے جدت کی طرف سفر کو سراہا۔ جبکہ 57 سے زائد ممالک کی کمپنیوں نے آئیڈیاز 2022 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

#SSU #SWAT #Expo #Pakistan #Karachi #SindhPolice #SecurityDivision #award #DrMaqsoodAhmed
#IDEASExhibitionPakistan #IDEAS2022 #ArmsForPeace #BadarExpoSolutions #Army #Defence #Navy #PAF