LAHORE An Ppen Court Held Under The Supervision Of CCPO Ghulam Mahmood Dogar

2022-10-15 20

لاہور (شہباز احمد، کرائم رپورٹر) —سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت گول باغ شاد باغ میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس پی انویسٹی گیشن عثمان ٹیپو نے شرکت کی۔
اس موقع پر علاقائی و تاجر نمائندوں،امن کمیٹی کے ارکان، سائلین اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ پاک ایشیا ویب چینل کے کرائم رپورٹر شہباز احمد نے کھلی کچہری کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے سائلین کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر احکامات بھی دیئے۔
سی سی پی او لاہور نے سٹی ڈویژن کے افسران سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا حلف لیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کو مزید جوش و جذبے سے خدمت کرنے کے لیے عوام کی تھپکی کی اشد ضرورت ہے۔ سی سی پی او غلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ شمالی لاہور کے بدمعاشوں کو کھلا چیلنج ہے وہ جلد اِن سب کو قانون کی سلاخوں کے پیچھے بند کر دیں گے کیونکہ میں شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ شمالی لاہور کے بدمعاش اور قبضہ مافیا علاقہ چھوڑ دیں ورنہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اِس موقع پر قبضہ مافیا سے پراپرٹی کا قبضہ واگزار کروانے پر خاتون نے سی سی پی او لاہور کو پھولوں کا گلدستہ بھی دیا۔

Videos similaires