Sahih Bukhari Hadees No.20 _ Hadees Nabvi in Urdu _ Bukhari Hadees _ Bukhari Shareef in Urdu

2022-09-21 7

Sahih Bukhari Hadees No.20 | Hadees Nabvi in Urdu | Bukhari Hadees | Bukhari Shareef in Urdu , Beauty Of NatureAR

صحیح البخاری حدیث نمبر 20

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو کسی کام کا حکم دیتے تو وہ ایسا ہی کام ہوتا جس کے کرنے کی لوگوں میں طاقت ہوتی۔اس پرصحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم لوگ تو آپ جیسے نہیں ہیں۔ آپ تو معصوم ہیں اور آپ کی اللہ پاک نے اگلی پچھلی سب لغزشیں معاف فرما دی ہیں۔اس لیے ہمیں اپنے سے کچھ زیادہ عبادت کرنے کا حکم فرمائیے۔یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوئے حتیٰ کہ خفگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے ظاہر ہونے لگی۔ پھر فرمایا کہ بیشک میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اسے جانتا ہوں۔ ( پس تم مجھ سے بڑھ کر عبادت نہیں کر سکتے ) ۔

کتاب: صحیح البخاری
حدیث نمبر: 20
درجہ: صحیح

Free Traffic Exchange