شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

2022-08-11 12

کراچی (ارشد علی چوہان، چیف رپورٹر) — شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے چیف رپورٹر ”ارشد علی چوہان" نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملیرمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ اسکیم 33، قائد آباد، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، دن کے اوقات میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی بھی ہوسکتی ہے۔شدید بارش کے باعث عوام پریشانی کا شکار ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں آج سے تیرہ اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Videos similaires