حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے 780 ویں سالانہ عُرسِ مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

2022-08-11 3

پاک پتن (عبدالجبار، میڈیارپورٹر) — حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر (رحمتہ اللہ علیہ) کے 780 ویں سالانہ عُرسِ مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔

پاک ایشیا ویب چینل کے اعداد وشمار کےمطابق آخری رات 1 لاکھ 27 ہزار زائرین نے بہشتی دروازئے سے گُزرنے کی سعادت حاصل کی۔جبکہ سرکاری رپورٹ کے مطابق 5 راتوں کے دوران 4 لاکھ 62 ہزار 165 عقیدت مندوں نے بہشتی دروازئے سے گُزرنے کی سعادت حاصل کی۔

دربار انتظامیہ کے مطابق آج درگاہ بابا فرید (رحمتہ اللہ علیہ) کو عرقِ گلاب سے غسل دے کر 40 روز کے لیے بند کر دیا جائے گا۔