Senior PTI Leader Sargodha Fayyaz Hussain Minhas Arrives at the Chief Minister's House

2022-08-08 1

کوٹ مومن (رانا مبشر علی، میڈیارپورٹر) — سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سرگودھا فیاض حسین منہاس اور نوجوان رہنما چوہدری سلیم گجر کی چیف منسٹر ہاؤس آمد۔نومنتخب وزرا نے ارکان اسمبلی ،بیوروکریٹس اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔

فیاض حسین منہاس اور چوہدری سلیم گجر نےتمام وزرا کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ، چوہدری حسین الہی ایم این اے، میاں اسلم اقبال، منیب سلطان چیمہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ انصر مجید نیازی اور صوبائی وزیر لیبر سے علاقائی و سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اِس موقع پر چوہدری سلیم گجر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کپتان کا ہر سپاہی پاکستان کی ترقی میں اپنا مثالی کردار ادا کرے گا ۔جبکہ رہنما پاکستان تحریک انصاف سرگودھا فیصل اقبال ،حافظ طیب عثمان اور ظفر اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔