کوٹ مومن — (میڈیا رپورٹر) گزشتہ رات ایک تقریب میں جلہ مخدوم کی تاریخ میں رانا راجپوت اتحاد برادری کاسب سے بڑا اتحاد عمل میں آیا۔تقریب میں چیئرمین حاجی رانا محمد اشرف اور دیگر 29ممبر نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد چیئرمین حاجی رانا محمد اشرف نے تمام شرکاء سے اظہارِ خیال بھی کیا۔پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر مبشر علی نے اتحاد کی تقریب کے بارئے میں بتایا کہ گفت و شنید کے بعد چند اہم امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ فیصلے بھی کیے گئے۔تقریب میں رانا اکبر، رانا گل خان، رانا ابوبکر، رانا ارشد، رانا حاجی سلیم، رانا مبشر علی، تمام رانا برادری اور دیگر ممبر ان نے شرکت کی۔
رانا راجپوت اتحاد کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھتے ہوئے آرائیں مہاجر برادری کے چند گھروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
شرکاء نے اِس اتحاد کا پورا پورا ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا اور مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا عہد کیا۔یاد رہے کہ اِس اتحاد نے پوری یونین کونسل جلہ مخدوم میں ہل چل مچادی ہےاور بڑے بڑے سیاسی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔