لبیک آٹوز ہنڈا سروس کی ریگولر موٹرسائیکل کمیٹی کے ساتویں گروپ کا باقاعدہ آغاز

2022-08-04 1

ڈیرہ اسماعیل خان — (میڈیا رپورٹر) لبیک آٹوز ہنڈا سروس کی ریگولر موٹرسائیکل کمیٹی کے گزشتہ 6گروپوں کی شاندار کامیابی کے بعد ساتویں گروپ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سپر مارکیٹ اینڈ فوڈوے پر پہلی گرینڈ قرعہ اندازی کے سلسلے میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اصغر علی شاہ اورفوڈ سٹریٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک ساجد دھپ تھے۔

تقریب میں پرچی کے ذریعے قرعہ اندازی کی گئی اور پہلی کمیٹی میں نکلنے والے ممبران کو مبارک باد دی گئی اور موقع پر ہی موٹر سائیکل ممبر کے حوالے کی گئی۔

اس موقع پر تحریک لبیک کے ضلعی امیر شفیق رضوی بھی موجود تھے۔

Videos similaires