میر محمد ایوب رِند سیلاب متاثرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیےحب لیڈا پہنچ گئے

2022-08-03 1

لسبیلہ — (میڈیا رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حب تحصیل کے صدر میر محمد ایوب رِند اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما وزیر علی مری ، نور محمد مری، عبدااللہ پٹھان سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے حب لیڈا پہنچ گئے۔

اس موقع پر میر محمد ایو خان رند کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین اور لسبیلہ کے غریب عوام کے ہر دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں اور سیلاب متاثرین کو اِس دکھ میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر شبیر احمد سولنگی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میر محمد ایو خان رند کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سیلاب متاثرین کی آواز بنے گی اورآپ کےحقوق دلا کر رہے گی۔

میر محمد ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ لسبیلہ کی عوام لاوارث نہیں ہے ، حب انتظامیہ خوابِ خرگوش کی نیند اور اپنی کرسی کے نشے میں دھت ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا اگر عوام کا حق عوام کو نا ملا تو آج یہاں لسبیلہ لیڈا کے سامنے سو دوسو لوگ کھڑے ہیں پر اگر عوام کو اُن کا حق نہیں دیا گیا تو اس احتجاج کو پورے بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف ریکارڈ کروائے گی۔

Videos similaires