عادی بلیک میلر اور فراڈی ،رکشہ چلانے والے محنت کش کی زمین ہڑپ کرنے کی درپے

2022-08-01 1

ڈیرہ غازی خان— (بیوروچیف) عادی بلیک میلر اور فراڈی شخص ایک رکشہ چلانے والے غریب محنت کش کی زمین ہڑپ کرنے کی درپےہو گیا۔ بے بس اور غریب محنت کش اور اُس کے خاندان کو آئے روز جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ذہنی اذیت دینے لگا۔

خالد حسین ولد فیض محمد ایک محنت کش انسان ہے جو رکشہ چلا کر اپنے گھر والوں کے لیے روزی روٹی کا بندوبست کرتا ہے۔خالد حسین نے بیورو چیف پاک ایشیا ویب چینل ”عبدالمجید عمرانی“ کو بتایا کہ اُس کی ایک مشترکہ جائیداد ہےجو پٹہ داری کی ہے اور جس کا قبصہ گزشتہ 5 سالوں سے اُس کے پاس ہے اصل تنازعہ کی وجہ ہے۔ جسے محمد اسماعیل ولد عبدالخالق نامی ایک بلیک میلر اور فراڈیا ہم سے ہتھیانا چاہتا ہے۔

محنت کش رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ محمد اسماعیل نے ہمارے تمام خاندان کے افراد پر ناجائز مقدمات درج کروانا اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔ وہ آئے روز مختلف تھانوں میں ہمارے خلاف مقدمات درج کرواتا ہے جو بعد جھوٹے ہونے پر خارج ہوجاتے ہیں مگر وقتی طور پر ہم سب ذہنی اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

خالد کے والد فیض محمد کا کہنا تھا کہ رات کو جب واپس گھر آتے ہیں تو فراڈی اسماعیل کی وجہ سے روز ایک نئی مصیبت گھیر لیتی ہے ۔ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، ہم آئے روز تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔

محنت کش کے خاندان کا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ، آر پی او ڈیرہ، ایڈیشنل آئی جی(ساوتھ پنجاب)، آئی جی(پنجاب) اور وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف فراہم کریں اور اسماعیل ولد عبدالخالق جیسے بلیک میلر کے خلاف کارروائی کر کے اسے پابند سلاسل کریں تاکہ اسے احساس ہو کہ کسی کو ذہنی اذیت دینے کا انجام کیا ہوتا ہے۔

Free Traffic Exchange

Videos similaires