تحریک لبیک پاکستان کے نوجوانوں نے بارش کے باعث بند ہونے والی گزرگاہوں پر پرخدمات سرانجام دیں

2022-07-29 2

سیالکوٹ (میڈیا رپورٹر) — تحریک لبیک پاکستان کے سکیورٹی انچارج شمس رضوی اور ناظم اعلیٰ محمد سلیمان فاروقی کی سرپرستی میں ضلع سیال کوٹ کے شہر گود پور کی شاہراہوں پر یونین کونسل بھڑتھانوالا اور یوسی گود پور کے نوجوانوں نے طوفانی بارش کے باعث بند راستوں کو کھولا ۔ نوجوان پانی زیادہ ہونے کی صورت میں پانی نکالنے کے لیےہرممکن کوشش کرتے رہے۔

نوجوان شہریوں کی بند گاڑیاں اور پھنسی ہوئی گاڑیوں کو باہر نکالتے رہے۔ تحریک لبیک کے نوجوانوں کے اس کام کو شہریوں نے بہت پسند کیا اور بہت ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔ نمائندہ پاک ایشیاء ٹی وی چینل میڈیا رپورٹر یاسر سیالکوٹی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کے سوالوں پر تحریک لبیک کے نوجوانوں کا ایک ہی جواب تھا کہ ہم صرف اللہ کی رضا کے لئے خدمت خلق کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہمیں کوئی لالچ نہیں اور یہ خدمت خلق انشاء اللہ اسی طرح جاری رہے گی۔

Videos similaires