پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عہدیداران کی سی ای او ایجوکیشن سردار عبدالحمید کے ساتھ ملاقات

2022-07-18 2

وہاڑی (شمعون نذیر — میڈیا رپورٹر) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سینئر ممبر بورڈ آف سکولز میاں جہانزیب کی سربراہی میں سی ای او ایجوکیشن سردار عبدالحمید کے ساتھ ملاقات کی۔

سی او ایجوکیشن وہاڑی سردار عبدالحمید ڈوگر کے ساتھ سینئر ممبر بورڈ آف سکولز میاں جہانزیب یوسف کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”شمعون نذیر“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی چیئرمین یاسر اقبال،وائس چیئرمین ساجد سرور،ضلعی صدر رضا اعوان،جنرل سیکرٹری راؤ ناصر عزیز،سینئر نائب صدر میڈم فاطمہ کے علاؤہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

سی ای او ایجوکیشن سردار عبدالحمید ڈوگر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا آدھا بوجھ پرائیویٹ سکولوں نے اٹھا رکھا ہے۔ سرکاری اور پرائیوٹ ادارے مل کر قوم کے معماروں کو تیار کر رہے ہیں، اِس وقت ضلع بھر میں رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کی تعداد 1,025 ہے۔انہوں نے وفد کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے مالکان ہمیشہ پختہ اور بہترین بلڈنگ کا انتخاب کریں کیونکہ خستہ بلڈنگ کی وجہ سے بہت سے حادثات رونما ہوچکے ہیں لہذا تمام سکولز مالکان ہیلتھ اور بلڈنگ سرٹیفکیٹس ضرور پاس رکھیں۔

Free Traffic Exchange

Videos similaires