معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر محمد اکرم کی رسم قُل خوانی ادا کردی گئی

2022-07-05 0

شور کوٹ (خالد شہزاد — میڈیا رپورٹر) علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر محمد اکرم ولد مہر عبدالشکور کی رسم قُل خوانی ادا کردی گئی۔

رسم قُل خوانی میں علاقہ معززین کے ساتھ ساتھ سیاسی وسماجی شخصیات جن میں صاحبزادہ امیرسلطان ، میاں محمد آصف کاٹھیا، میاں محمد علی جنجیانہ سیال، میاں مادھولال حسین جنجیانہ سیال اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر عادل حسن کی دستار بندی صاحبزادہ امیر سلطان اور سابق تحصیل ناظم شورکوٹ میاں مادھولال حسین جنجیانہ سیال نے کی ۔ اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرحوم ملنسار اور غریب پرور انسان تھے ۔ اللہ کریم مرحوم کی دنیاوی لغزشوں کو معاف کر کے نجات کا زریعہ بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔