وہاڑی (شمعون نذیر — مِیڈیا رِپورٹر) سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی جانب سے وہاڑی ڈپٹی کمشنر آفس میں معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے خصوصی شرکت کی۔
سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی جانب سے وہاڑی ڈپٹی کمشنر آفس میں معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے افراد ہمارے معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں کیونکہ معذوری کے باوجود وہ اپنی زندگی بہتر انداز میں گزار رہے ہیں۔
سوسائٹی فار سپیشل پرسنز نے انہیں ویل چیئرز فراہم کرکے معاشرے کا مفید شہری بننے میں ساتھ دیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ بحیثیت انسان ہمیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔
چیئر پرسن سوسائٹی فار سپیشل پرسنز مسز زاہدہ حمید نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب میں 400 ویل چیئرز تقسیم کی ہیں تاکہ ان افراد کو باور کروایا جائے کہ وہ بھی کسی شخص سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ویل چیئرز کا نام مائی ویل چیئر رکھا گیا ہے جبکہ ویل چیئرز تقسیم کرنے میں چائنیز وفد نے بھی شرکت کی۔