انسانی درندگی کا افسوسناک واقعہ، 7روز قبل لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم بچی کی نعش کھال سے برآمد

2022-06-21 1

بورے والا(شمعون نذیر — مِیڈیا رِپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے شہر میں انسانی درندگی کا افسوسناک واقعہ،سات روز قبل لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم بچی کی نعش قریبی گاوں کے کھال سے برآمد ہوگئی۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کا شبہ،تاجر تنظیموں کا واقعہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی 4روز میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا

بورے والا کی نواحی آبادی محلہ اقبال نگر کے محنت کش نذیر احمدکی 12 سالہ کمسن بیٹی مافیہ شہزادی سات روز قبل گھر سے دوکان پر سودا لینے گئی لیکن واپس نہ آئی۔ بچی کے ورثاء نے اسکی تلاش شروع کردی اور پولیس تھانہ ماڈل ٹاون کو بھی اطلاع کردی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر سات روز گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔

بچی کے ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور شک کی بنیاد پر جن ملزمان کی نشاندہی کی گئی ان کو بھی پولیس نے گرفتار نہ کیا۔

آج قریبی گاوں 515/ ای بی کے قریب پانی کے کھال سے بچی کی نعش ملنے پر ریسکیو 1122 نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلاتے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ غم سے نڈھال ورثاء کا کہنا ہے کہ سات روز تک پولیس نے ہمیں ملزمان کا کوئی سراغ نہ دیا۔ہماری معصوم بچی کے قاتل اسی محلہ میں ہیں اگر انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو ہمارا پورا خاندان خود سوزی کرلے گا ۔ انہوں نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے۔

Videos similaires