حکومت کی عدم توجہی کے باعث شہری اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بنانے پر مجبور

2022-06-15 0

کوہِ سلیمان (حمِید گُل — مِیڈیا رِپورٹر) حکومتِ پنجاب اور انتظامیہ کی نااہلی، بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ہرنبوڑ (کوہِ سلیمان )کا اہم راستہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ حکومت کی عدم توجہی کے باعث شہری اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بنانے پر مجبور ہو گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ راستہ ان کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر بارش آئے تو ندی میں طغیانی کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو جاتا ہے پھر بچوں کو سکول چھوڑنا ہویا کسی مریض کو ہسپتال پہنچانا ہو لوگ نا اِدھر جا سکتے ہیں نا اُدھر۔

کوہِ سلیمان کے مختلف علاقوں میں جانے والی اہم شاہراہ کا حال دیکھ کر حکومت کے ترقیاتی کاموں کے بلند وبانگ دعوؤں کااندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اِن ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر حادثات معمول بن چکے ہیں۔ عرصہ دراز سے اس اہم شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی جانب حکومت تو کیا کسی انتظامی ادارے نے بھی توجہ نہیں دی۔ اگر شاہراہ کی مرمت کرائی بھی گئی تو بدعنوان سسٹم کے ٹھیکیداروں کے استعمال کئے ہوئے میٹریل سے بننے یا مرمت ہونے والی سڑک چند روز بعد دوبارہ پہلے والی حالت میں آگئی۔

کوہِ سلیمان کی اہم شاہراہ سے منسلک علاقوں میں رہائش پذیر افراد کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت میں بھی بارہا سڑک کی تعمیر کے حوالے سے متعدد بار درخواستیں دی گئیں۔ مگر کسی نے ہماری عرضی پر کان نہیں دھرا۔ اب موجودہ حکومت خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے درخواست ہے کہ وہ اس علاقے میں رہنے والے ہزاروں افراد کے اہم مسئلہ پر فوراً توجہ دیں اور جلد ازجلد اس اہم شاہراہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کروا کر آئے روز حادثات اور بروقت ہسپتال نا پہنچنے کے باعث قیمتی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Videos similaires