سابقہ ایم پی اے چوہدری طاہر محمود ہندلی کا انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کروانے کا عزم

2022-05-31 3

سیال کوٹ (یاسر سیالکوٹی — میڈیا رپورٹر) مشرقی سیدانوالی گاؤں میں ہندلی گروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

سابقہ ایم پی اے چوہدری طاہر محمود ہندلی نے آج روزہ رکھا تھا جس پر وسیم شاہ اور ظہیر شاہ کے گھر پر افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر یاسر سیالکوٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افطاری کے بعد الیکشن کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ تحریک انصاف کے منتخب نمائندہ چودھری طاہر محمود ہندلی نے اپنے کارکنان سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کو سیال کوٹ حلقہ پی پی 38 کی پی ٹی آئی کی سیٹ پر کامیاب کرواؤں گا۔

افطاری ظہرانے میں ایڈووکیٹ حافظ فیاض ، ایڈووکیٹ شبیر بھٹی ، انصرشاہ ، زریال شاہ،علی نقی ، حیدر شاہ، سیدافضال حسین، ارشد نمبردار نے بھی شرکت کی۔

Videos similaires