جھنگ (خالد شہزاد — میڈیا رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اچانک شور کوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اورہسپتال کے مسائل معلوم کیے۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈاورمختلف وارڈز کامعائنہ بھی کیا۔ مریضوں سے ملاقا تیں بھی کیں اور ان کی عیادت بھی کی اور ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر ریحان نے ڈپٹی کمشنر سٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی کے بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے چلڈرن وارڈ کا بھی دورہ کیا اور نرس سٹا ف سے مسائل معلوم کیے انہو ں نے ڈاکٹراور دیگرعملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو صحت کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر خالد شہزاد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر ڈی سی احمد کمال مان نے شور کوٹ کے سینئر صحافی نمائندہ جنگ و جیو رائے ایاز اکبر سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ میری تعیناتی کے دوران ضلع جھنگ کی ترقی میری اولین ترجیح ہے۔ رائے ایاز اکبر نے بھی ڈپٹی کمشنر صاحب کو شورکوٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنرمیونسپل کمیٹی دفتر بھی گئے جہاں چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ نے شہر کے مسائل پر بریفنگ دی اور کہا کہ شہر کا مین مسئلہ سیوریج لائن کا ہے۔ جس کو ڈپٹی کمشنر نے جلد حل کرنے کے لیے یقین دہانی کروائی۔
ڈی سی نے دورہ کے دوران شورکوٹ لاری اڈا کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر تحصیل دار راؤ شکیل،نائب تحصیل دار مختار جعفری،سینٹری آفیسر سید محمود الحسن شاہ،چوہدری شہزاد علی،رائے ایاز اکبر،محمد آصف چوہان،محمد وقاص قمر ،محمد فاروق سندھو بھی موجود تھے۔