خانیوال (شمعون نذیر — میڈیا رپورٹر) سعودی پلٹ معذور شخص کا حکومت وقت سے سعودی کفیل سے تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیل۔
خانیوال کے نواحی گاوں 80پندرہ ایل کے رہائشی معذور شفقت علی نے میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی شمعون نذیر کو بتایا کہ میں اور میرا بیٹا ،1991میں بسلسلہ روز گار سعودی عرب گئے تھے اور ہم سعودی کفیل صالح عطیہ العثمان العمر کے ہوٹل پر کام کرتے رہے شروع شروع میں ہوٹل کا مالک ہمیں باقاعدگی سے تنخواہ ادا کرتا رہا بعدازاں ہمارا کفیل کے ساتھ لین دین کا تنازع ہوا تو اس نے ہماری تنخواہ روک لی اور مختلف بہانوں سے ٹال مٹول کرتا رہا۔ جس پر ہم نے سعودیہ کی مقامی عدالت میں دعویٰ بھئ دائر کردیا ۔سعودی عرب کی مقامی عدالت کے جج نے فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا اور کفیل کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات صادر کردئیے اس کے باوجود کفیل نے ہماری تنخوائیں ادا نہیں کیں اور اسی پریشانی کے عالم میں سائل مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتا گیا اور شوگر کی وجہ سے میرا پہلے دایاں پاوں کٹا اور پھر مکمل ٹانگ کاٹ دی گئی۔
اس دورانیے پانچ سال میں ہم نے دوسری سعودی عدالت سے رجوع کیا اور دوسری عدالت نے بھی فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا لیکن تاحال ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔ اس طرح ہمارے کل واجبات بذمہ کفیل عدالتی فیسیں ، ہسپتال فیسیں اور تنخواؤں کو ملا کر مبلغ 28/29لاکھ ریال بنتی ہیں جس کا فیصلہ مقامی سعودی عدالت ہمارے حق میں دے چکی ہے۔
میں اور میرا بیٹا مفلوک والحالی حالت میں ملک پاکستان واپس اپنے گھر 80پندرہ ایل آچکے ہیں ہمارے پاسپورٹ بھی ہمارے کفیل نے ضبط کرلیے ہیں۔ ہمارا اقامہ نمبر شفقت علی2072926625 رمضان علی اقامہ نمبر 2336528183ہے۔ صدر پاکستان شفقت محمود، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے سعودی کفیل سے تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیل ہےکہ وہ سعودی حکومت سے بات چیت کر کے میرا مسئلہ حل کروائیں۔