جتوئی (سکندر لغاری - میڈیا رپورٹر) بیٹ دریائی رکھ میرہزارخان اڈا رند کے نزدیک اور تھانہ بیٹ میرہزار خان کی حدود بستی ثوربی دریائے سندھ کے متاثرین کی سرکاری اراضی پر تعمیر جھونپڑی نما گھروں میں رہائش پذیر 20گھروں میں آگ لگ گئی۔
آتش زدگی میں جانور، غذائی سامان، کپڑوں سمیت مکمل سامان اور پیسے جل کرراکھ ہوگئے ہیں ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”سکندر لغاری“کی تفصیلات کے مطابق متاثرین کا 35 لاکھ کے قریب نقصان ہوا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی تحصیل وضلعی انتظامیہ نے موقع پر آکر متاثرہ افراد کو کسی قسم کی تسلی و تشفی دینا گوارہ نہیں کیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے جہاں متاثرین کو غذائی قلت کا شدید سامنا ہیں وہیں پہننے کو کپڑے بھی نہیں رہے۔
اس موقع پر انتظامیہ کی بےحسی پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا۔ رہنما بخاری گروپ سردار لیاقت علی خان لغاری کے فرزند سردار جنید لیاقت خان لغاری موقع پر متاثرین کے پاس پہنچ گئے اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے تحصیل وضلعی انتظامیہ کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے نقصان کا کی فوری طور پر ازالہ کیا جائے بصورتِ دیگر ہم انتظامیہ کے خلاف متاثرین کے ساتھ احتجاج کریں گے۔