ڈھرکی (نور احمد - میڈیا رپورٹر) شہر میں بلدیاتی الیکشن کا سلسلہ تیز ہوگیا جِس کے بعد صوبائی وزیر سردار عبدالباری خان پتافی اور پیپلز پارٹی ایم این اے سردار خالد احمد خان کی اتفاقِ رائے سے سردار عبدالرب خان پتافی، جام جاوید احمد ڈھہیڑ، میاں منظور احمد قادری، رفیق احمد منگی، جام زاہد احمد ڈھر کی سرپرستی میں نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے نائب صدر حاجی دادن خان مہر بھی درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریلی میں آر او آفس پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے۔
پاک ایشیاویب ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ڈھرکی شہر میں 14 وارڈ ہیں۔ وارڈ نمبر 1 پر ہندو پنچائت کے مخی جے پرکاش، وارڈ نمبر 2 پر راج کمار، وارڈ نمبر 4 پر جام عبدالغفار خان ڈھہیڑ اور چودھری عارف، وارڈ نمبر 5 پر محمد عارف دایو ، وارڈ نمبر 6 پر جام زاہد خان ڈھہیڑ، وارڈ نمبر 10 میں میاں منظور احمد قادری، وارڈ نمبر 11 میر محمد ملک، وارڈ نمبر 12 عبدالعزیز ملک، وارڈ نمبر 13 میں میاں رضا رحیم ، وارڈ نمبر 14 میں جام جاوید احمد ڈھہیڑ اور دوسروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے۔
امیدواروں کا کہنا تھا کہ کے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اس لیے پارٹی کی صوبائی اور ضلعی قیادت نے ہم پر یقین رکھتے ہوئے ہمیں ٹکٹ دی ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔