سیال موڑ چوک ، سرگودھا روڈ پہ اچانک آگ بھڑک اٹھی

2022-05-16 1

کوٹ مومن(رانا مُبشر علی — میڈیا رپورٹر) سیال موڑ چوک ، سرگودھا روڈ پہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بھڑکنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ پاک ایشیا ویب ٹی-وی کے میڈیا رپورٹر ”رانا مُبشر علی“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا ۔ لیکن ایک دکان دار کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔