یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

2022-05-12 4

جھنگ (خالدشہزاد —میڈیا رپورٹر) اٹھارہ ہزاری میں سید ثقلین موسوی کے قیادت میں 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی لیہ روڈ سے ہوتی ہوئی چوک اٹھارہ ہزاری پر اختتام پذیر ہوئی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”خالد شہزاد“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت۔

ریلی ”جنت البقیع کی تعمیر کرو“کی قیادت سید ثقلین موسوی رہنما تحریک نفاذ فقہ جعفریہ جھنگ نے کی۔اس موقع پر پولیس نے حفاظت کےسخت انتظامات کیے ہوئے تھے۔

Videos similaires