سٹی نے لقمان خان نامی شخص کے گھر ریڈ کر 130 بھیڑیں اُٹھا کر 6 لاکھ میں بیچ دیں۔ ایس ایچ او نے سائل کے بار بار پوچھنے ، درخواستیں جمع کروانے پر بھیڑیں اُٹھانے سے صاف انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر نے گزشتہ دنوں لقمان خان نامی شخص کے گھر ریڈ کرکے 130 بھیڑیں اُٹھالیں اور بعد میں صاف انکاری ہوگیا کے میں نے بھیڑیں نہیں اُٹھائیں۔ جس پر متعدد بار ڈپٹی کمشنر بھکر ،ڈی پی او بھکر و دیگر اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں جمع کروائیں گئیں اور پُرامن احتجاج بھی کیا گیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نا لائی جا سکی جس سے لقمان نامی شخص کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہوسکتا۔
اس ضمن میں ضلع بھکر میں پختونوں نے عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی کی قیادت میں پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا اور تھانہ سٹی بھکر کے ایس ایچ او کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے کرائم رپورٹر ”نبیل ادریس بھٹی“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بعدازاں لقمان خان نے الحاج عمر خان گردیزی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی جس پر ڈی پی او بھکر نے لقمان خان اورتمام پختونوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر کو فوری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ جس پر ڈی ایس پی صدر بھکر نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائیں۔
جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر نے لقمان خان کے گھر پر ریڈ کر کے 130 بھیڑیں اُٹھانے کے معاملہ کو تسلیم کرلیااور بتایا کے میں نے صرف 70 بھیڑیں اُٹھائیں ہیں جن کو میں نے 6 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بھکر کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص وہ پیسے لے لے اور معاملہ کو رفع دفعہ کریں۔