حضرت سید محبوب عالم المعروف پیر شاہ جیونہ کروڑیہ کے 464 تین روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

2022-05-11 2

جھنگ (خالدشہزاد —میڈیا رپورٹر) حضرت سید محبوب عالم المعروف پیر شاہ جیونہ کروڑیہ کے 464 تین روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چراغ کی ادائیگی کے بعد شروع کی جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹر ”خالد شہزاد“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ رسم چراغ سجادہ نشین دربار شاہ جیونہ کروڑیہ اور سابقہ وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے ادا کی۔

تقریبات میں شامل ہونے کے لیے دربار پر ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔