تیز رفتار کار کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ، 5 افراد شدید زخمی

2022-04-30 2

جھنگ (خالد شہزاد، میڈیا رپورٹر) ٹوبہ روڈ پر بستی اسلام آباد کے قریب تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سےٹکرا گئی۔تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے کال موصول ہوتے ہی بروقت رسپانس دیتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو 1122 ذرائع نے پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر خالد شہزاد کو بتایا کہ کالر کی اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

تصادم کے نتیجے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کے نام نسیم بی بی زوجہ عمر حیات 50 سال، جابر حیات ولد عمر حیات 23 سال، محمد رفیق ولد احمد بخش 45 سال، ثمینہ بی بی زوجہ حنیف 35 سال اور سلمٰی بی بی زوجہ جابر ہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

Videos similaires