پولیس کا مقدمہ درج نا کرنے پر لواحقین کے دھرنے سے قومی شاہراہ مکمل بند

2022-04-30 1

مٹیاری (جواد اختر میمن، میڈیا رپورٹر) گزشتہ رات بکھر جمالی جمالی برادری کے دو گروپوں کے مابین جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کا قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنے سےقومی شاہراہ کے دونوں اطراف مکمل طور پربندہو گئے۔ جس کے باعث قومی شاہراہ پرسفر کرنے والے دور دراز کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جمالی گزشتہ شب نیوسعیدآباد کے نواحی گاؤں میں جمالی برادری کے دو گروپوں کے مابین جھگڑے کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں ”شاہجہان جمالی “نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر جواد اختر میمن نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نا کرنے پر قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنااحتجاجی دھرنا دیا۔جس کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف مکمل طور پربندہو گئے۔دھرنے کی وجہ سے پنجاب سے آنے جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور دور دراز سے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک کے بڑھتے ہوئے اژدھام اور مقتول کے ورثاء کی جانب سے شاہراہ خالی نا کرنے پر بالآخر پولیس نے مقتول شاہجہان جمالی کا مقدمہ نیو سعیدآباد تھانے میں درج کر لیا ۔ مقدمہ میں جمالی برادری کے محبوب عالم، میر صاحب اور نذید جمالی کو مبینہ طور پر نامزدکیا گیا ہے۔

مقدمہ درج ہونے پر مقتول کے ورثاء نے دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد نیشنل ہائی وئے انتظامیہ نے شاہراہ کو کھول دیا ۔

Videos similaires