سیال کوٹ: عمران خان کی کال پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

2022-04-27 1

سیال کوٹ (یاسر سیالکوٹی، میڈیا رپورٹر) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر پُرامن احتجاج کے موقع پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر الیکشن کمیشن آفس کے باہر اُمڈ آیا۔ احتجاجی مظاہرئے میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ڈار، چوہدری محمد اخلاق، صدر تحریک انصاف سیال کوٹ علی اسجد ملہی، سیکرٹری جنرل عظیم نوری گھمن، عامر ڈار، دلاور بیگ ، ایڈووکیٹ سعید احمد بھلی ، حافظ بشارت، دیگر مقامی لیڈر شپ ، نوجوان اور پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹر پاک ایشیاء ٹی وی یاسر سیالکوٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سعید احمد بھلی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ صرف اور صرف جلد از جلد شفاف الیکشن کروانے کا ہے۔
اس موقع پر مظاہرین نے ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ کے نعرے بھی لگائے۔