پی ایس او نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قِلت پر سارا بوجھ اپنے ذمہ لے لیا

2022-04-27 0

وہاڑی (شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر) ملک بھر میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر وہاڑی میں بھی پیٹرول پمپس مالکان نے ڈیزل کی مصنوعی قلت کی جس پر پاکستان اسٹیٹ آئل نے کسانوں کو ڈیزل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر وہاڑی کے نجی پیٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل کی مصنوعی قلت کی تو سارا بوجھ پاکستان اسٹیٹ آئل نے خود پر لے لیا اور پی ایس او انتظامیہ نے کسانوں کو ڈیزل اور پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دے دئیے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس او پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل جاری ہے۔ کسانوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی گہائی کے ساتھ ساتھ کپاس کی بیجائی کا وقت سر پہ ہے جس کی وجہ سے اس وقت کسان کو ٹریکٹر اور ٹیوب ویلوں کے لئے ڈیزل اشد ضروری ہے تاکہ کسان بروقت اپنے معاملات پورے کر سکے ۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ ایسے مشکل وقت میں پاکستان سٹیٹ آئل نے کسانوں کا ساتھ دیتے ہوئے ڈیزل کی فراہمی جاری رکھی ہے جس پر ہم ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کاشتکاروں کا بھی کہنا تھا کہ پی ایس او کی جانب سے اس وقت کسانوں کو ڈیزل کی فراہمی جاری رکھی جائے اور پی ایس او انتظامیہ نجی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے تاکہ کسانوں کا استحصال نہ ہو۔

ڈیزل ملنے پر کسانوں نے خوشی سے نہال ہوتے ہوئے پی ایس او انتظامیہ اور ان کے اقدامات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پاک ایشیا ویب ٹی وی کو بتایا کہ عوام کو چاہیے کہ ہر بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا سُن کر نجی پڑول پمپس مالکان پڑولیم مصنوعات کی مصنوعی قِلت پیدا کر کے عوام کو ذلیل و خوار کرتے ہیں ایسے میں پی ایس او ہی وہ واحد قومی ادارہ ہے جو عوام کو پیٹرول اور ڈیزل مہیا کرتے ہیں۔ اس لیے عوام کو بھی چاہیے کہ مصنوعی قِلت کے ختم ہونے کے بعد بھی وہ کسی بھی نجی پیٹرول پمپ سے پیٹرول بھروانے کی بجاے پی ایس او پمپس کو ہی ترجیح دیں تاکہ عوام کو بلیک میل کرنے والے عناصر آئندہ سے ایسی گھٹیا حرکت کرنے کا نا سوچیں!