عالمی یوم کتاب کے موقع پر صدیق میموریل ماڈل سکول میں شان دار تقریب کا انعقاد

2022-04-25 2

عیسیٰ خیل (میڈیا رپورٹر) ورلڈ بک ڈے (عالمی یوم کتاب) کے سلسلہ میں عیسیٰ خیل کے معروف تعلیمی ادارے صدیق میموریل ماڈل سکول میں ورلڈ بک ڈے کے حوالہ سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سکول کے بچوں نے انتہائی ذوق و شوق سے شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے بچوں کو کتاب بینی اور عصر حاضر میں اس کی ضرورت اور افادیت سے آگاہ کیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر عبدالزاق خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکول پرنسپل نے بچوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کو موبائل اور موبائل گیمز میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے معلوماتی کتب کے مطالعہ میں اپنا وقت صرف کرنا چاہیے۔

تقریب میں بچوں کو سٹوری بکس کے تحائف بھی دیے گئے ۔

Videos similaires