مٹیاری (میڈیا رپورٹر) پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ، ٹرالر سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔
پاک ایشیا کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حادثہ میں 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ 8 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسیکو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی کو تفیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ۔ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے مسافر کوچ ، ٹرالر سے جا ٹکرائی تھی۔
پولیس نے چند زخمیوں کی تفصیلات بارئے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال زخمیوں میں امتیاز، سلطان، کاشف لاسطی اور سیمہ شامل ہیں