محکمہ گیس نے ماہ رمضان میں بھی ہٹ دھرمی نا چھوڑی

2022-04-20 1

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) محکمہ گیس نے ماہ رمضان میں بھی ہٹ دھرمی نا چھوڑی ۔سارا سارا دن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معصوم بچے ، بوڑھے اور مریض محکمہ گیس کے ملازمین کو بدعائیں دینے لگے۔

وہاڑی شہر اور گرد نواح میں گیس کی مکمل بندش سے شہری بِلک اُٹھے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے بتایا کہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ظالم محکمے نے رمضان کے مقدس مہینے میں بھی اپنی ہٹ دھرمی نا چھوڑی جس کے باعث 12 گھنٹے کی لوڈشینگ سے گھروں میں موجود معصوم بچے ، بزرگ شہری ، مریض اور بیمار خواتین جھولیاں اٹھا اٹھا کر محکمہ اور اُس کے ملازمین کو بدعائیں دئے رہے ہیں۔

اہل علاقہ رانا ساجد ، وکی گجر، صابر خان ، محمد حسنین ، دلاور علی ، محمد نبیل ، میر حمزہ مدنی و دیگر شہریوں نے کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Videos similaires