ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام یتیم بچوں کی کفالت کےلئے رمضان راشن تقسیم کیا گیا

2022-04-19 1

کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام مڈھ رانجھا میں یتیم بچوں کی کفالت کےلئے رمضان راشن تقسیم کیا گیا ۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ایچ ایچ آر ڈی کے زیراہتمام مڈھ رانجھا میں 200 سے زائد بچوں کو راشن میں آٹا ، گھی، چینی، چاول، دالیں اور کھجوروں سمیت راشن تقسیم کیا گیا ۔

راشن تقسیم کی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن علیزہ ریحان اور ضلع سرگودھا سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر رانا ندیم علی تھے۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈ عامر شہزاد نے میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی رانا مبشر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے قیامت کے دن حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں گے ۔

اِس موقع پر یتیم بچوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ تقریب کے اِختتام پر تمام مہمانون کو افطاری بھی کروائی گئی۔

Free Traffic Exchange

Videos similaires