وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے رات گئے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کے نمائندہ کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ہیڈ اسلام اور کچی پکی چیک پوسٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے چیک پوسٹوں پر عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی اسمگلنگ پر نظر رکھی جائے۔