گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) ممتاز سماجی و سیاسی رہنما چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ چوہدری ایوب مہر کی جانب سے اپنے فارم ہاوُس پر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق عشائیے میں صدر زاہد محمود راں، سینئر نائب صدر میاں تنویر ساحل، جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ، نائب صدور چوہدری سجاد مشتاق مہر ، شبیر انجم مصطفائی، ڈاکٹر افتخار چوہان، چوہدری توصیف ، ایڈیشنل سیکرٹری ارسلان اکبر بٹ، چوہدری طیب مہر، چوہدری قاسم مجید، میاں حسیب مدنی ، چوہدری اقبال چھٹہ، میاں محمد یوسف، میاں یاسر، چوہدری نصیر مہر ، عمر اویس مہر ، رانا اظہر حسین، رانا علی، انفارمیشن سیکرٹری رانا تبسم، فرخ عظیم بٹ، عاصم اعظم خان، بلال بٹ قادری، فوزیہ مقصود بٹ، شازیہ بٹ و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر زاہد محمود راں ، میاں تنویر ساحل، عاطف چاند بٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے کمزور صحافی بھائیوں ، بہنوں اور دوستوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا عہد کیا اور صحافیوں کی عزت و وقار کو بلند کرنے کا عزم کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے میں صحافیوں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کام کریں اور صحافی بھی سیاست کا حصہ نہ بنیں۔ غیر جانبدار ہو کر ہر سیاسی پارٹی کو مناسب کوریج دیں یہی صحافت کا بنیادی اصول ہے، آپس میں نفرتیں نہیں محبتیں بانٹیں اور اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں۔ پاک فوج و دیگر اداروں کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہ بنیں بلکہ اپنے اداروں کو پرموٹ کر کے حوصلہ افزائی کریں۔
آخر میں چوہدری ایوب مہر نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
—————————————
About PAKasia Web TV
#Pakasia Web TV is the best platform to know about latest breaking news and video updates from the world. Subscribe for live streaming of all Pakistan News, Weather, Business and Politics
————————————————
▉ Don’t forget to subscribe!
➝ https://www.youtube.com/c/PAKasia?sub_confirmation=1
————————————————
► Watch #PAKasia Web TV Live Tranmission:
➝ https://live.pakasia.tv/
► FOLLOW US ON SOCIAL
Get updates or reach out to Get updates on our Social Media Profiles!
✅ Facebook➝ https://bit.ly/3n8OaTJ
✅ Twitter:➝ https://bit.ly/2W0o09x
✅ Instagram➝ https://bit.ly/3m2wBDf
✅ Tumblr➝ https://bit.ly/2JS5WMw
✅ Pinterest: ‖ https://bit.ly/3nbrqT8
► GET IN TOUCH
➝ Contact us on info@pakasia.tv