سیال کوٹ (میڈیارپورٹر) عمران خان کی ایک کال پر عوامی سمندر سڑکوں پر اُمڈ آیا۔ عمران خان کی حمایت میں تیسرے روز بھی ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔
سیال کوٹ میں پاک ایشیاء ٹی وی کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی طرح سیال کوٹ میں بھی احتجاج ہورہا ہےاور عمران خان کی کال پر سیال کوٹ کے نوجوان سڑکوں پر آگئے ہیں۔حلقہ پی پی 38 سے سابقہ ایم پی اے چودھری طاہر محمود ہندلی ریلی لے کر اپنے قافلے کے ساتھ سیال کوٹ کینٹ میں پہنچ چکے ہیں ۔
احتجاجی قافلے میں حافظ فیاض ، علی نقی شاہ ، وسیم شاہ، حیدر شاہ ، نعیم ہندلی اور دوسری طرف سعید احمد بھلی اپنے قافلے کے ساتھ شامل ہوئے۔
کارکنوں نے عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔
احتجاج میں عمر ڈار، چوہدری طاہر محمود ہندلی، سعید احمد بھلی، حافظ حامد رضا، عمرفاروق ماہر اور چوہدری اخلاق نے بھی شرکت کی۔