پھالیہ( میڈیا رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کےہمراہ سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اسٹاک کی دستیابی، فیئر پرائیس شاپ اور اشیاء خوردونوش کے سٹالوں پر جاکر چیکنگ کے دوران آٹے، چینی، سبزی، پھل، دالیں اور دیگر سٹال کا تفصیلی معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار ، وزن اور صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف رمضان بازاروں کے اندر صارفین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں بلکہ ان کے قیام سے عام بازاروں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال آئے گا۔