غیرت کے نام پر 16سالہ لڑکی پنچایت میں قتل

2022-04-04 3

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) غیرت کے نام پر 16سالہ لڑکی کو پنچایت میں قتل کردیا گیا۔ نواحی گاؤں 44ڈبلیوبی کی رہائشی رفیق بھٹی کی بیٹی اسماء چند روز قبل مبینہ طور پر گھر سے اپنے چچا زاد کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔

وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود میں چچا نے اپنی عدالت لگالی۔ چک نمبر 44ڈبلیو بی کی اسماء بی بی چند دن قبل مبینہ طور پر اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی۔جسے گزشتہ رات پنچایت کے ذریعے واپس لایا گیا تو چچا رئیس ولد بہادر بھٹی نے بھری پنچایت میں بھتیجی کوگولی مار دی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر کی تفصیلات کے مطابق چچا کی فائرنگ سے بھتیجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس تھانہ ٹھینگی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ ٹھینگی نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق قاتل چچا رئیس بھٹی موقع سے فرار ہوگیاہے تاہم پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہے۔

Videos similaires