وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ضلعی امیر تحریک لبیک پاکستان راؤ دلاورحسین عطاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ وہاڑی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ کی امامت مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کرائی ۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق راؤ دلاورحسین عطاری ڈی جی خان میں روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور شدید زخمی حالت میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے داعی اجل کو رخصت ہو گئے ۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نمازجنازہ کے موقع پر فضاء لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظربھی دکھائی دیئے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نےبتایا کہ تحریک لبیک پاکستان ضلع وہاڑی نے نماز جنازہ پراپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی پہرہ داری کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ عزت و تکریم سے نوازتا ہے اورآج دلاور بھائی کا جنازہ دیکھ کر رشک ہورہا ہے، اللہ تعالی دلاور بھائی کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے ۔